المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وفاء بن شريح المصري، عن سهل بن سعد باب: وفاء بن شریح مصری کی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 6000
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الْأَبْيَضُ وَفِيكُمُ الْأَسْوَدُ، اقْرَأُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ، كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ، يَتَعَجَّلُ أَحَدُهُمْ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُهُ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں گورے بھی ہیں اور کالے بھی۔ اسے پڑھو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ اسے پڑھیں جو اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک اس کا اجر جلدی چاہے گا، دیر سے نہیں۔“