المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد العزيز بن أبي حازم عن أبيه باب: عبدالعزیز بن ابی حازم کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5874
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: رَأَيْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَبُولُ بَوْلَ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ يَكَادُ يَسْبِقُهُ قَائِمًا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَنْزِعُهُمَا؟ قَالَ: «رَأَيْتُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي وَمِنْكَ يَصْنَعُ هَذَا»ترجمہ
عبدالعزیز بن ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے سنا: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ بوڑھوں کی طرح پیشاب کرتے تھے، کھڑے کھڑے ہی قریب تھا کہ نکل جائے، پھر انہوں نے وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا۔ میں نے کہا: آپ انہیں کیوں نہیں اتارتے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے اور تم سے بہتر شخص کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔“