المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الحميد بن سليمان أخو فليح، عن أبي حازم باب: عبدالحمید بن سلیمان، فلیح کے بھائی، کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5830
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: " أَوْلَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَتْ عَلَيْهِ صَفِيَّةُ فَقُلْتُ: أَيُّ شَيْءٍ كَانَ فِي وَلِيمَتِهِ؟ فَقَالَ: «مَا كَانَ إِلَّا التَّمْرُ وَالسَّوِيقُ»ترجمہ
ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے جب سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا آپ کے پاس آئیں تو ولیمہ کیا۔“ میں نے پوچھا: آپ کے ولیمے میں کیا کچھ تھا؟ فرمایا: ”اس میں کھجور اور ستو کے سوا کچھ نہ تھا۔“