المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن جعفر بن أبي كثير، عن أبي حازم باب: محمد بن جعفر بن ابی کثیر کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5811
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَرْيَمَ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشُّؤْمُ فَقَالَ: «إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ فَفِي الْمَرْأَةِ، وَالْمَسْكَنِ، وَالْفَرَسِ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس بدشگونی کا ذکر ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں بدشگونی ہے تو وہ عورت، گھر اور گھوڑے میں ہو سکتی ہے۔“