حدیث نمبر: 5767
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: «كَانَتْ مِنَّا امْرَأَةٌ فِينَا تَجْعَلُ فِي مَزْرَعَةٍ لَهَا سِلْقًا، وَكَانَتْ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، تَنْزِعُ أُصُولَ السِّلْقِ فَتَجْعَلُهُ فِي قِدْرٍ، ثُمَّ تَجْعَلُ عَلَيْهِ قَبْضَةً مِنْ شَعِيرٍ تَطْبُخُهُ، فَيَكُونُ أُصُولُ السِّلْقِ غُرَافَةً» ، قَالَ سَهْلٌ: «فَكُنَّا نَنْصَرِفُ إِلَيْهَا مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهَا، فَتُقَرِّبُ ذَلِكَ الطَّعَامَ إِلَيْنَا، فَكُنَّا نَتَمَنَّى يَوْمَ الْجُمُعَةِ لِطَعَامِهَا ذَلِكَ»
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم میں سے ایک عورت اپنے کھیت میں چقندر بویا کرتی تھی، اور جب جمعہ کا دن ہوتا تو وہ چقندر کی جڑیں اکھاڑ کر ایک ہانڈی میں ڈالتی، پھر اس پر ایک مٹھی جَو ڈال کر پکاتی، تو چقندر کی جڑیں چمچے کی صورت میں بن جاتیں۔“ سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”تو ہم نماز جمعہ سے فارغ ہو کر اس کی طرف جاتے اور اسے سلام کرتے، تو وہ ہمارے سامنے وہ کھانا پیش کرتی، اور ہم اس کے اس کھانے کی وجہ سے جمعہ کے دن کی تمنا کیا کرتے تھے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5767
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 144، حدیث 5788