حدیث نمبر: 5759
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا أَبُو غَسَّانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فَشَرِبَ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ مِنْ أَصْغَرِ الْقَوْمِ، وَالْأَشْيَاخُ عَنْ يَسَارِهِ، فَقَالَ: «يَا غُلَامُ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَهِ الْأَشْيَاخَ؟» ، قَالَ: مَا كُنْتُ لِأُوثِرَ بِفَضْلِ فِيكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ
ترجمہ

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک پیالہ لایا گیا، آپ ﷺ نے اس میں سے پیا، آپ ﷺ کی دائیں طرف قوم کا سب سے چھوٹا لڑکا تھا اور بائیں طرف بزرگ لوگ تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لڑکے! کیا تم مجھے اجازت دیتے ہو کہ میں یہ بزرگوں کو دے دوں؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں آپ سے ملنے والی نعمت میں کسی کو اپنے اوپر ترجیح نہیں دوں گا۔ چنانچہ آپ ﷺ نے وہ اسی کو دے دیا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 5759
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 142، حدیث 5780