المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مصعب بن ثابت بن عبد الله بن الزبير عن أبي حازم باب: مصعب بن ثابت بن عبداللہ بن زبیر کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5725
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَإِذَا قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ "ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک وہ ’اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں‘ نہ کہہ دیں، پس جب وہ یہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو مجھ سے بچا لیا، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“