المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب من دلائل نبوة رسول الله صلى الله عليه وسلم باب: رسول اللہ ﷺ کی نبوت کی دلیلوں میں سے ایک دلیل کا بیان
حدیث نمبر: 572
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ بَيْهَسٍ الثَّقَفِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، لَا أَعْلَمُ ذَلِكَ إِلَّا عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ، وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ، مَاذَا لَهُمْ؟ قَالَ: «طُوبَى لَهُمْ مَرَّتَيْنِ، أُولَئِكَ مِنَّا، أُولَئِكَ مَعَنَا»ترجمہ
سیدنا ابوعمرہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس بات کو رسول اللہ ﷺ کے سوا کسی اور سے نہیں جانتا کہ آپ ﷺ سے پوچھا گیا: یا رسول اللہ! کیا خیال ہے اس شخص کا جو آپ پر ایمان لایا لیکن آپ کو نہیں دیکھا، اور آپ کی تصدیق کی لیکن آپ کو نہیں دیکھا، ان کے لیے کیا (اجر) ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے خوشخبری ہے، ان کے لیے خوشخبری ہے۔ وہ ہم میں سے ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہیں۔“