المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمارة بن غزية عن أبي حازم باب: عمارہ بن غزیہ کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5719
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، وَحَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ مُؤْمِنٍ يُلَبِّي، إِلَّا لَبَّى مَا عَنْ يَمِينِهِ وَمَا عَنْ شِمَالِهِ مِنَ شَجَرٍ أَوْ حَجَرٍ، حَتَّى يَنْقَطِعَ الْأَرْضُ مِنْ هَهُنَا وَهَهُنَا، إِنَّ أَهْلَ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى لَيَتَرَاآهُمْ مَنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ، كَمَا يُرَى الْكَوْكَبُ فِي السَّمَاءِ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو مومن بھی تلبیہ پکارتا ہے، اس کے دائیں بائیں جو بھی درخت یا پتھر ہوتا ہے وہ بھی اس کے ساتھ تلبیہ پکارتا ہے، یہاں تک کہ زمین ادھر سے ادھر ختم ہو جاتی ہے۔ بلاشبہ بلند درجات والے، ان سے نیچے والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے آسمان میں تارہ دیکھا جاتا ہے۔“