المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس بن سهل بن سعد عن أبيه باب: عباس بن سہل بن سعد کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5706
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ: «حَمَلَ دَرَجَةً مِنْ دَرَجِ الْمِنْبَرِ مِنَ الْغَابَةِ، حَتَّى وَضَعَهَا فِي الْمَسْجِدِ، وَأَنَّ عُودَ الْمِنْبَرِ مِنْ أَثَلٍ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر کے زینے کا ایک زینہ غابہ (جنگل) سے اٹھا کر مسجد میں رکھا، اور منبر کی لکڑی اَثل (ایک قسم کے درخت) کی تھی۔