المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
العباس بن سهل بن سعد عن أبيه باب: عباس بن سہل بن سعد کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5693
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: «كُنَّا نَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، كَانَتْ عَجُوزٌ مِنَّا تُرْسِلُ إِلَى قُضَاعَةَ، فَتَأْخُذُ مِنْ فُرُوعِ السَّلْقِ، فَتَحُسُّ عَلَيْهِ حِفْنَةً مِنْ شَعِيرٍ، فَتَطْبُخُهُ فَتُقَدِّمُهُ إِلَيْنَا، فَنَلْعَقُهَا، فَنَفْرَحُ بِيَوْمِ الْجُمُعَةِ لِذَلِكَ»ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”ہم جمعہ کے دن سے خوش ہوا کرتے تھے، ہم میں سے ایک بوڑھی عورت قُضاعہ کی طرف بھیجتی، وہ چقندر کی شاخیں لاتا، وہ ان پر جَو کی ایک مٹھی ڈال کر پکاتی اور ہمارے سامنے پیش کرتی، تو ہم اسے چاٹ چاٹ کر کھاتے، اسی وجہ سے ہم جمعہ کے دن سے خوش ہوا کرتے تھے۔“