المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو وائل شقيق بن سلمة عن سهل بن حنيف باب: ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5580
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ بِصِفِّينَ، يَقُولُ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ، وَاللهِ لَقَدْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ، وَلَوْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَرُدَّ أَمْرَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَرَدَدْتُهُ، وَاللهِ مَا وَضَعْنَا سُيُوفَنَا عَلَى عَوَاتِقِنَا إِلَى أَمْرٍ قَطُّ إِلَّا أَسْهَلَ بِنَا إِلَى أَمْرٍ نَعْرِفُهُ إِلَّا أَمْرَكُمْ هَذَا»ترجمہ
شقیق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو صفین میں یہ کہتے سنا: ”اے لوگو! اپنی رائے کو مشکوک سمجھو، اللہ کی قسم! میں نے خود کو ابوجندل کے دن دیکھا، اگر میں رسول اللہ ﷺ کے فیصلے کو واپس موڑ سکتا تو ضرور موڑ دیتا، اللہ کی قسم! ہم نے کسی معاملے میں اپنی تلواریں کندھوں پر نہیں رکھیں مگر یہ کہ وہ ہمیں کسی ایسے معاملے کی طرف آسان راہ لے گئیں جسے ہم پہچانتے تھے، سوائے تمہارے اس (موجودہ) معاملے کے۔“