المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو أمامة بن سهل بن حنيف عن أبيه باب: ابواُمامہ بن سہل بن حنیف کی اپنے والد سے روایات
حدیث نمبر: 5543
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: جَاءَ عَلِيٌّ إِلَى فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: أَمْسِكِي سَيْفِي هَذَا، فَقَدْ أَحْسَنْتُ بِهِ الضَّرْبَ الْيَوْمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ كُنْتَ أَحْسَنْتَ بِهِ الْقِتَالَ، فَقَدْ أَحْسَنَهُ عَاصِمُ بْنُ ثَابِتٍ، وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ»ترجمہ
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اُحد کے دن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: میری یہ تلوار سنبھالو، آج میں نے اس سے خوب اچھی طرح وار کیا ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم نے اس سے اچھی طرح لڑائی کی ہے، تو عاصم بن ثابت رضی اللہ عنہ، سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ اور حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ نے بھی اچھی طرح لڑائی کی ہے۔“