المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعيد بن يربوع الصرم المخزومي " كان ينزل المدينة، وهو سعيد بن يربوع بن عنكثة بن عامر بن مخزوم، وأمه: هند بنت رباب بن سهم " باب: سیدنا سعید بن یربوع صرم مخزومی رضی اللہ عنہ، مدینہ میں رہتے تھے، وہ سعید بن یربوع بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم ہیں، ان کی والدہ ہند بنت رباب بن سہم تھیں
حدیث نمبر: 5506
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ سَعِيدُ بْنُ يَرْبُوعٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ، وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ ومِائَةٍ»ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: ”سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ سنہ چون ہجری میں فوت ہوئے، اور وفات کے وقت ان کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔“