المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن حبان البلوي " حليف الأنصار استشهد يوم اليمامة حليف لهم " باب: سیدنا سعد بن حبان بلوی رضی اللہ عنہ، انصار کے حلیف، جنگ یمامہ میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 5480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ، سَعْدُ بْنُ حِبَّانَ، حَلِيفٌ لَهُمْ مِنْ بِلَيٍّ»ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں کہ یمامہ کے دن شہید ہونے والے انصار میں، پھر بنو ساعدہ میں سے، سیدنا سعد بن حبان رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے، جو بلی قبیلے سے ان کے حلیف تھے۔