المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن أبي رافع باب: سیدنا سعد بن ابی رافع رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 5460
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ الْحَجَّاجِ الثَّقَفِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي رَافِعٍ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعُودُنِي، فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي، فَقَالَ: «إِنَّكَ رَجُلٌ مَفْؤُودٌ فَائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ، فَلْيَأْخُذْ خَمْسَ تَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ، فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ، ثُمَّ لِيَدْلُكَ بِهِنَّ»ترجمہ
…مجاہد کہتے ہیں: سعد بن ابی رافع رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی کریم ﷺ میری عیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے، تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ میرے دونوں پستانوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ مجھے اس کی ٹھنڈک اپنے دل پر محسوس ہوئی، پھر فرمایا: ”تم دل کی بیماری میں مبتلا ہو، حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طب جانتا ہے، وہ مدینہ کی عجوہ کھجور میں سے پانچ کھجوریں لے، انہیں ان کی گٹھلیوں سمیت کوٹے، پھر انہیں تمہیں لگائے۔“