المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند أبو سعيد الخدري رضي الله عنه باب: اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ، وَأَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ قَالَا: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ قُرَيْظٍ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ: سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ أَنَّهُ: سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَاتُ مَا بَيْنَهُمَا»
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ مُعْتَمَلٌ، بَيْنَ مَنْزِلِهِ ومُعْتَمَلِهِ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ، فَإِذَا انْطَلَقَ إِلَى مُعْتَمَلِهِ عَمِلَ مَا شَاءَ اللهُ، فَأَصَابَهُ الْوَسَخُ أَوِ الْعَرَقُ، فَكُلَّمَا مَرَّ بِنَهَرٍ اغْتَسَلَ، مَا كَانَ ذَلِكَ مُنَقِّيًا مِنْ دَرَنِهِ، فَكَذَلِكَ الصَّلَوَاتُ، كُلَّمَا عَمِلَ خَطِيئَةً أَوْ مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ صَلَّى صَلَاةً اسْتَغْفَرَ، غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ قَبْلَهَا»…سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے: ”پانچوں نمازیں ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں۔“
اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر کسی آدمی کے گھر اور اس کے کام کی جگہ کے درمیان پانچ نہریں ہوں، اور جب وہ اپنے کام پر جاتا ہے تو جو اللہ چاہے کام کرتا ہے، پھر اسے میل کچیل یا پسینہ لگ جاتا ہے، اور جب بھی وہ کسی نہر کے پاس سے گزرتا ہے تو غسل کر لیتا ہے، تو کیا اس کی میل کچیل صاف نہیں ہو جائے گی؟ اسی طرح نمازیں ہیں، جب بھی کوئی گناہ کرتا ہے یا جو اللہ چاہے کرتا ہے، پھر نماز پڑھتا ہے اور استغفار کرتا ہے، تو اس سے پہلے کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“