المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وما أسند أبو سعيد الخدري رضي الله عنه باب: اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 5415
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، أَنَّ جَمِيلَ بْنَ أَبِي الْمَضَاءِ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: كَيْفَ تَأْكُلُ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ، حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ»ترجمہ
…زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروان بن حکم نے پوچھا: تم کیسے کھاتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ بتایا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ صاف کرے جب تک اپنی انگلیاں چاٹ نہ لے، کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت رکھی گئی ہے۔“