المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ومما أسند أبي بن كعب رضي الله عنه باب: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 536
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْرِضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ» فَقَالَ: بِاللهِ آمَنْتُ، وَعَلَى يَدِكَ أَسْلَمْتُ، وَمِنْكَ تَعَلَّمْتُ قَالَ: فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَوْلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَذُكِرْتُ هُنَاكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ بِاسْمِكَ وَنَسَبِكَ فِي الْمَلَأِ الْأَعْلَى» قَالَ: فَاقْرَأْ إِذًا يَا رَسُولَ اللهِترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوالمنذر! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھ کر سناؤں۔“ انہوں نے کہا: میں اللہ پر ایمان لایا، آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہوا اور آپ ہی سے سیکھا۔ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے اپنی بات دہرائی۔ (تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے) عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہاں میرا ذکر ہوا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، ملأ اعلیٰ میں تمہارے نام اور نسب کے ساتھ۔“ انہوں نے کہا: تو پھر پڑھیے، یا رسول اللہ۔