المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبادة الأنصاري ثم الخزرجي عقبي بدري أحدي نقيب، يكنى أبا ثابت، نزل بالشام وتوفي بها باب: سیدنا سعد بن عبادہ انصاری، پھر خزرجی، رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ، بدر اور احد میں شریک، نقیب، کنیت ابوثابت، شام میں رہائش اختیار کی اور وہیں وفات پائی
حدیث نمبر: 5338
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ بِحَوْرَانَ مِنْ أَرْضِ دِمَشْقَ سَنَةَ سِتَّ عَشْرَةَ»ترجمہ
یحییٰ بن بکیر کہتے ہیں: سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی وفات شام کے علاقے حوران میں سولہ ہجری میں ہوئی۔