المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سعد بن عبادة الأنصاري ثم الخزرجي عقبي بدري أحدي نقيب، يكنى أبا ثابت، نزل بالشام وتوفي بها باب: سیدنا سعد بن عبادہ انصاری، پھر خزرجی، رضی اللہ عنہ، بیعت عقبہ، بدر اور احد میں شریک، نقیب، کنیت ابوثابت، شام میں رہائش اختیار کی اور وہیں وفات پائی
حدیث نمبر: 5334
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبٍ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، وَهُوَ نَقِيبٌ»ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والے انصار میں، پھر بنو ساعدہ بن کعب میں سے، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے، وہ نقیب تھے۔