المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب: اهتز العرش لموت سعد بن معاذ باب: سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرش کے ہلنے کا بیان
حدیث نمبر: 5328
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةٌ مِنْ إِسْتَبْرَقٍ، فَجَعَلَ نَاسٌ يَجِسُّونَهَا بِأَيْدِيهِمْ، وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تُعْجِبُكُمْ هَذِهِ، فَوَاللهِ لَمَنَادِيلُ سَعْدٍ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا»ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کو ریشم کا ایک جوڑا تحفے میں دیا گیا، لوگ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو کر اس پر حیرت کرنے لگے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں یہ اچھا لگ رہا ہے؟ اللہ کی قسم! جنت میں سعد کے رومال اس سے کہیں بہتر ہیں۔“