حدیث نمبر: 5297
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، ثنا قُرَّةُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَعْدَةَ الْمَخْزُومِيِّ، عَنِ ابْنِ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدْرٍ} [القمر: ٤٩] ، قَالَ: «نَزَلَتْ فِي أُنَاسٍ مِنْ أُمَّتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ يُكَذِّبُونَ بِقَدَرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ»
ترجمہ

سیدنا زرارہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے آیتِ کریمہ: ”دوزخ کا مزہ چکھو، بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک اندازے سے پیدا کیا ہے“ [القمر: 49] کے بارے میں فرمایا: ”یہ آیت میری امت کے ان لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی ہے جو آخری زمانے میں اللہ عزوجل کی تقدیر کو جھٹلائیں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5297
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 276، حدیث 5316