المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زهير بن عمرو الهلالي " كان ينزل البصرة " باب: سیدنا زہیر بن عمرو ہلالی رضی اللہ عنہ، بصرہ میں رہتے تھے
حدیث نمبر: 5286
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، قَالَا: ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا سُلَيْمَانُ التَّمِيمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ، وَزُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَا: لَمَّا نَزَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةُ {وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ} [الشعراء: ٢١٤] انْطَلَقَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَضْمَةٍ مِنْ جَبَلٍ، فَعَلَا أَعْلَاهَا حَجَرًا ثُمَّ قَالَ: «يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ إِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ، إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ رَأَى الْعَدُوَّ فَانْطَلَقَ يَصُدُّ أَهْلَهُ، فَخَشِيَ أَنْ يَسْبِقُوهُ إِلَى أَهْلِهِ، فَجَعَلَ يَهْتِفُ يَا صَبَاحَاهُ يَا صَبَاحَاهُ أَتَيْتُمْ أَتَيْتُمْ»ترجمہ
سیدنا زہیر بن عمرو ہلالی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے“ [الشعراء: 214]، تو اللہ کے نبی ﷺ ایک پہاڑ کی چٹانوں کی طرف گئے، ان کی چوٹی پر ایک پتھر پر چڑھ گئے، پھر پکارا: ”اے بنی عبدِ مناف! میں تمہیں ڈرانے والا ہوں۔ میری اور تمہاری مثال اس شخص کی سی ہے جو دشمن کو دیکھ کر اپنے گھر والوں کو خبردار کرنے دوڑا، لیکن اسے خدشہ ہوا کہ دشمن اس سے پہلے اس کے گھر والوں تک پہنچ جائے گا، تو وہ پکارنے لگا: خبردار! خبردار! دشمن آ پہنچا! دشمن آ پہنچا!“