❮
❯
حدیث نمبر: 5217
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، ثنا سَالِمُ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبُو الْجُهَيْمِ ابْنُ أُخْتِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ إِلَى زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَسْأَلُهُ مَا الَّذِي سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي؟ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لِأَنْ يَقُومَ أَحَدُكُمْ أَرْبَعِينَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنَّ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلَّى» لَا يَدْرِي أَرْبَعِينَ سَنَةً، أَوْ أَرْبَعِينَ شَهْرًا، أَوْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا "
ترجمہ

بسر بن سعید بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا ابوالجہیم رضی اللہ عنہ نے، جو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے بھانجے تھے، سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھوں کہ انہوں نے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں نبی کریم ﷺ سے کیا سنا ہے؟ چنانچہ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”تم میں سے کوئی چالیس تک کھڑا رہے تو یہ اس کے لیے نمازی کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہے۔“ راوی کو یاد نہیں کہ آپ ﷺ نے چالیس سال فرمایا یا چالیس مہینے یا چالیس دن۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5217
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 247، حدیث 5236