المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
صفة عمر بن الخطاب رضي الله عنه باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 52
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: " رَكِبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَرَسًا فَرَكَضَهُ، فَانْكَشَفَتْ فَخِذُهُ فَرَأَى أَهْلُ نَجْرَانَ عَلَى فَخِذِهِ شَامَةً سَوْدَاءَ، فَقَالُوا: هَذَا الَّذِي نَجِدُ فِي كِتَابِنَا أَنَّهُ يُخْرِجُنَا مِنْ أَرْضِنَا "ترجمہ
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ایک گھوڑے پر سوار ہوئے اور اسے دوڑایا تو ان کی ران کھل گئی، اہل نجران نے ان کی ران پر ایک کالا تل دیکھا تو کہنے لگے: یہی وہ شخص ہے جس کے بارے میں ہم اپنی کتاب میں پاتے ہیں کہ وہ ہمیں ہماری سرزمین سے نکال دے گا۔