المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن عبد الله بن عتبة، عن زيد بن خالد باب: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5184
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، وَشِبْلٍ، قَالُوا: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ؟ فَقَالَ: «اجْلِدْهَا» قَالَ: فَإِنْ زَنَتْ؟ قَالَ: «اجْلِدْهَا» ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ: «بِعْهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ» وَالضَّفِيرُ حَبَلٌ مِنْ شَعَرٍترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی، ابوہریرہ اور شبل رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ ایک شخص نے اس لونڈی کے بارے میں پوچھا جو غیر شادی شدہ ہوتے ہوئے زنا کرے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ۔“ اس نے پوچھا: اگر پھر زنا کرے؟ فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ۔“ پھر تیسری یا چوتھی بار کے بارے میں فرمایا: ”اسے بیچ دو، چاہے بالوں کی ایک رسی کے بدلے ہی کیوں نہ ہو۔“