المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عمرة مولى الأنصار، عن زيد بن خالد باب: ابوعمرہ، انصار کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5159
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَشْجَعَ تُوُفِّيَ، وَأَنَّهُمْ ذَكَرُوهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ» فَتَغَيَّرَتْ وُجُوهُ الْقَوْمِ لِذَلِكَ، فَلَمَّا رَأَى الَّذِي بِهِمْ، قَالَ: «إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللهِ» فَفَتَّشْنَا مَتَاعَهُ فَوَجَدْنَا خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْيَهُودٍ مَا يُسَاوِي دِرْهَمَيْنِترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے بنو اشجع کا ایک آدمی وفات پا گیا، لوگوں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے ساتھی کی نماز جنازہ پڑھو۔“ اس پر لوگوں کے چہرے متغیر ہو گئے، جب آپ ﷺ نے ان کی یہ حالت دیکھی تو فرمایا: ”تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔“ چنانچہ ہم نے اس کا سامان تلاش کیا تو اس میں یہودیوں کے منکے پائے جن کی قیمت دو درہم سے زیادہ نہ تھی۔