المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن خارجة الأنصاري " من بني حارثة بن الخزرج بدري، كان ينزل المدينة، توفي في خلافة عثمان بن عفان رضي الله عنه " باب: سیدنا زید بن خارجہ انصاری رضی اللہ عنہ (بنو حارثہ بن خزرج سے، بدری، مدینہ میں رہتے تھے، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں وفات پائی)
حدیث نمبر: 5124
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيُّ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، قَالَا: ثنا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَارِجَةَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَرَفْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: «قُولُوا اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَآلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ»ترجمہ
سیدنا زید بن خارجہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمیں تو معلوم ہو گیا کہ آپ پر سلام کیسے بھیجیں، لیکن آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ فرمایا: ”کہو: اے اللہ! محمد ﷺ اور آل محمد پر برکت نازل فرما، جیسے تو نے ابراہیم علیہ السلام اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بیشک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“