المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
زيد بن الصامت أبو عياش الزرقي " ويقال عبيد بن معاوية بن الصامت كان ينزل المدينة ويقال زيد بن النعمان ويقال الفضيل بن معاذ بن الصامت " باب: سیدنا زید بن صامت ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ نام عبید بن معاویہ بن صامت تھا (مدینہ میں رہتے تھے)، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ زید بن نعمان تھا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ فضیل بن معاذ بن صامت تھا
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، قَالَا: ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوعَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، كَانَتْ لَهُ كَعِتْقِ رَقَبَةٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَكُتِبَ لَهُ عَشَرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّ عَنْهُ عَشَرُ سَيِّئَاتٍ، وَرُفِعَ لَهُ عَشَرُ دَرَجَاتٍ، وَكَانَ فِي حِرْزٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِنْ قَالَهَا إِذَا أَمْسَى كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ» قَالَ: فَرَأَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَبَا عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ أَخْبَرَنَا عَنْكَ بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ أَبُو عَيَّاشٍ»سیدنا ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کہا: 'لا إله إلا الله وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیء قدیر' تو یہ اس کے لیے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، دس گناہ مٹا دیے جاتے ہیں، دس درجے بلند کیے جاتے ہیں، اور وہ شام تک شیطان سے محفوظ رہتا ہے، اور اگر اس نے شام کو یہ کہا تو اسے بھی اسی جیسا ثواب ملتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ایک شخص نے خواب میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھا، تو عرض کیا: یا رسول اللہ! ابوعیاش زرقی نے ہمیں آپ سے ایسا ایسا بتایا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ابوعیاش نے سچ کہا۔“