حدیث نمبر: 5120
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ، قَالَ: صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُسْفَانَ صَلَاةَ الظُّهْرِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ الْمُشْرِكُونَ وَعَلَيْهِمْ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: لَقَدْ كَانُوا عَلَى حَالٍ لَوْ أَرَدْنَا لَأَصَبْنَا مِنْهُمْ غَفَلَةً، ولَأَصَبْنَا مِنْهُمْ غِرَّةً، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِي شَأْنِ الصَّلَاةِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ
ترجمہ

سیدنا ابوعیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے ہمیں عسفان میں ظہر کی نماز پڑھائی، جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو مشرکین، جن پر خالد بن ولید سالار تھے، کہنے لگے: یہ ایسی حالت میں تھے کہ اگر ہم چاہتے تو انہیں غفلت اور بے خبری میں پا کر نقصان پہنچا دیتے۔ پھر کہنے لگے: اب ظہر اور عصر کے درمیان انہیں ایک اور نماز آنے والی ہے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی، اور اس کے بعد وہی روایت بیان کی جو اوپر گزری۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5120
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 216، حدیث 5139