المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن الحارث بن نوفل، وأبو عثمان النهدي، عن زيد بن أرقم باب: عبداللہ بن حارث بن نوفل اور ابوعثمان نہدی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5067
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، اللهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَنَفَسٍ لَا تَشْبَعُ وَصَلَاةٍ لَا تَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں عاجزی، سستی، بزدلی، بخل، بڑھاپے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما، اور اسے پاک کرنے والا تو ہی بہترین ہے، تو ہی اس کا ولی اور مولیٰ ہے۔ اے اللہ! میں اس دل سے تیری پناہ چاہتا ہوں جو خشوع اختیار نہ کرے، اس نفس سے جو سیر نہ ہو، اس نماز سے جو نفع نہ دے، اور اس دعا سے جو قبول نہ ہو۔“