حدیث نمبر: 5062
حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ مُرَقَّعٍ التَّمِيمِيِّ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَلَى جَنَازَةٍ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ خَمْسًا» ، فَلَا أَتْرُكُهُنَّ لِأَحَدٍ بَعْدَهُ
ترجمہ

مرقّع تمیمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ ﷺ نے پانچ تکبیریں کہیں، تو میں آپ ﷺ کے بعد کسی کی خاطر انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5062
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 199، حدیث 5081