المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
نفيع أبو داود، عن زيد بن أرقم باب: نفیع ابوداؤد کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5058
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نُفَيْعٍ أَوْ أَنْفَعَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ مَعَ الْقَاضِي مَا لَمْ يَحِفْ عَمْدًا، يُسَدِّدُهُ لِلْخَيْرِ مَا لَمْ يُرِدْ غَيْرُهُ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل قاضی کے ساتھ ہوتا ہے جب تک وہ جان بوجھ کر ظلم نہ کرے، اللہ اسے خیر کی طرف رہنمائی دیتا رہتا ہے جب تک وہ اس کے سوا کچھ اور نہ چاہے۔“