المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو إسحاق السبيعي، عن زيد باب: ابواسحاق سبیعی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5033
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، ثنا سَالِمُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، يَقُولُ: رَمِدَتْ عَيْنَايَ، فَعَادَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّمَدِ، فَقَالَ: «يَا زَيْدُ، لَوْ أَنَّ عَيْنَيْكَ لِمَا بِهِمَا كَيْفَ كُنْتَ تَصْنَعُ؟» قَالَ: كُنْتُ أَصْبِرُ وَأَحْتَسِبُ، قَالَ: «يَا زَيْدُ، لَوْ أَنَّ عَيْنَيْكَ لِمَا بِهِمَا فَصَبَرْتَ وَاحْتَسَبْتَ لَمْ يَكُنْ لَكَ ثَوَابٌ دُونَ الْجَنَّةِ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میری آنکھوں میں سوزش ہو گئی، تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے زید! اگر تمہاری آنکھیں ایسی ہی رہیں تو تم کیا کرو گے؟“ میں نے کہا: میں صبر کروں گا اور ثواب کی امید رکھوں گا۔ فرمایا: ”اے زید! اگر تمہاری آنکھیں ایسی ہی رہیں اور تم نے صبر کیا اور ثواب کی امید رکھی، تو تمہارے لیے جنت کے سوا کوئی اور جزا نہیں ہو گی۔“