حدیث نمبر: 5018
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُسَيْدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بَزِيغٍ الْجَزَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الْأَصْيَاغِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَامَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَفَعَلْتُمُوهَا أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللهُمَّ أَسْتَوْدِعُكَهُما وَصَالِحَ الْمُؤْمِنِينَ» فَقِيلَ لِعُبَيْدِ اللهِ بْنِ زِيَادٍ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَالَ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: ذَلِكَ شَيْخٌ قَدْ ذَهَبَ عَقْلُهُ "
ترجمہ

حبیب بن یسار بیان کرتے ہیں: جب سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما شہید کیے گئے تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے کی طرف کھڑے ہوئے اور کہا: کیا تم نے یہ کر ہی ڈالا؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے اللہ! میں انہیں (حسن و حسین کو) اور نیک مومنوں کو تیرے سپرد کرتا ہوں۔“ عبیداللہ بن زیاد کو بتایا گیا کہ زید بن ارقم نے ایسا ایسا کہا ہے، تو اس نے کہا: یہ ایک بوڑھا آدمی ہے جس کی عقل جاتی رہی ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 5018
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 185، حدیث 5037