المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن يسار، عن زيد بن أرقم باب: حبیب بن یسار کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5013
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ، ثنا حَبِيبُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: كُنَّا نَقْرَأُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيَانِ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ لَتَمَنَّى الثَّالِثُ، وَلَا يَمْلَأُ بَطْنَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ وَيَتُوبُ اللهُ عَلَى مَنْ تَابَ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں یہ پڑھا کرتے تھے: ”اگر ابن آدم کے پاس سونے یا چاندی کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کی تمنا کرے گا، اور ابن آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھرتی، اور اللہ اس کی توبہ قبول فرماتا ہے جو توبہ کرے۔“