المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صبيح مولى أم سلمة، عن زيد بن أرقم باب: صبیح، ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 5012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ، عَنْ أَبِي الْجَحَّافِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بَيْتٍ فِيهِ فَاطِمَةُ وَعَلِيٌّ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ فَقَالَ: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَهُمْ وَسَلْمٌ لِمَنْ سَالَمَهُمْ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ ایک گھر کے پاس سے گزرے جس میں سیدہ فاطمہ، سیدنا علی، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اس سے جنگ رکھوں گا جو ان سے جنگ رکھے، اور اس سے صلح رکھوں گا جو ان سے صلح رکھے۔“