المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
نسبة أبي بكر الصديق " واسمه رضي الله عنه: أبو بكر عبد الله بن عثمان بن عامر بن عمرو بن كعب بن سعد بن تيم بن مرة " باب: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نسب، اور آپ کا نام: ابوبکر عبداللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ
حدیث نمبر: 5
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصٍ عَمْرَو بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ: كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعْرُوقَ الْوَجْهِ، وَإِنَّمَا سُمِّيَ عَتِيقًا لِعَتَاقَةِ وَجْهِهِ، وَكَانَ اسْمُهُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُثْمَانَ، وِقَدْ رُوِيَ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ عَتِيقًا مِنَ النَّارِ»ترجمہ
ابوحفص عمرو بن علی بیان کرتے ہیں: ابوبکر رضی اللہ عنہ کا چہرہ دبلا پتلا تھا، اور انہیں عتیق اسی لیے کہا جاتا تھا کہ ان کے چہرے میں نکھار تھا، اور ان کا نام عبداللہ بن عثمان تھا۔ اور یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں آگ سے آزادی کے معنی میں ”عتیق“ کا نام دیا۔