المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثمامة بن عقبة المحلمي، عن زيد بن أرقم باب: ثمامہ بن عقبہ محلمی کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4989
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، عَنْ دَاوُدَ الطَّائِيِّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ: يَا أَبَا الْقَاسِمِ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ، قَالَ: «نَعَمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ» قَالَ: فَإِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، قَالَ: «حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ كَرِيحِ الْمِسْكِ فَيُضْمِرُ بَطْنَهُ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: اہل کتاب میں سے ایک شخص نے کہا: اے ابوالقاسم! آپ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان میں سے ہر ایک کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ اس نے کہا: مگر جو کھاتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ فرمایا: ”ان میں سے ہر ایک کی حاجت مشک کی خوشبو جیسا پسینہ ہے جس سے اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“