حدیث نمبر: 4986
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا أَبِي، ثنا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَزْعُمُونَ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ وَيَشْرَبُونَ، فَقَالَ: «إِيْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الرَّجُلَ مِنْهُمْ لِيُؤْتَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ وَالشَّهْوَةِ» ، فَقَالَ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، فَقَالَ: «عَرَقٌ، فَإِذَا كَانَ كَذَلِكَ ضَمُرَ لَهُ بَطْنُهُ»
ترجمہ

سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: آپ لوگ کہتے ہیں کہ جنتی کھائیں پیئیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنتی کو کھانے، پینے، جماع اور خواہش (پوری کرنے) میں سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔“ اس نے کہا: مگر جو کھاتا پیتا ہے اسے حاجت بھی ہوتی ہے؟ فرمایا: ”پسینہ کی صورت میں، اور جب ایسا ہوگا تو اس کا پیٹ سکڑ جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الزاي / حدیث: 4986
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 177، حدیث 5005