المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
طلحة بن يزيد أبو حمزة مولى قرظة الأنصاري، عن زيد بن أرقم باب: طلحہ بن یزید ابوحمزہ، قرظہ انصاری کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4983
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَمْزَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، يَقُولُ: «أَوَّلُ مَنْ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ» فَحَدَّثْتُ بِذَلِكَ إِبْرَاهِيمَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ، وَقَالَ: «أَوَّلُ مَنْ صَلَّى أَبُو بَكْرٍ»ترجمہ
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ کے ساتھ سب سے پہلے نماز پڑھنے والے علی رضی اللہ عنہ تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے یہ بات ابراہیم کو بتائی تو انہوں نے اس کا انکار کیا اور کہا: سب سے پہلے نماز پڑھنے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔