المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن زيد بن أرقم باب: عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4957
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: «صَلَّيْتُ خَلْفَ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا، ثُمَّ صَلَّيْتُ خَلْفَهُ عَلَى أُخْرَى فَكَبَّرَ عَلَيْهَا خَمْسًا» ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُهَا»ترجمہ
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے ایک جنازے کی نماز پڑھی تو انہوں نے چار تکبیریں کہیں، پھر ایک اور جنازے میں ان کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح تکبیریں کہا کرتے تھے۔