المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ابن عباس عن زيد بن أرقم باب: ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4944
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: قَدِمَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ، وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَسْتَذْكِرُهُ: كَيْفَ أَخْبَرَتْنِي عَنْ لَحْمٍ أُهْدِيَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَامًا، فَقَالَ: نَعَمْ، أُهْدِيَ لَهُ عُضْوٌ مِنْ لَحْمِ صَيْدٍ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ، وَقَالَ: «إِنَّا لَا نَأْكُلُهُ إِنَّا حُرُمٌ»ترجمہ
طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ آئے، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما ان سے یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھنے لگے: تم نے مجھے اس گوشت کے بارے میں کیا بتایا تھا جو نبی کریم ﷺ کو احرام کی حالت میں ہدیہ کیا گیا تھا؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، آپ ﷺ کو شکار کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہدیہ کیا گیا تھا تو آپ ﷺ نے اسے واپس کر دیا اور فرمایا: ”ہم یہ نہیں کھاتے، ہم احرام میں ہیں۔“