المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن الديلمي، عن زيد بن ثابت باب: عبداللہ بن دیلمی کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ وَهْبِ بْنِ خَالِدٍ الْحِمْيَرِيُّ، عَنِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ: لَقِيتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَوْ أَنَّ اللهَ عَذَّبَ أَهْلَ سَماَوَاتِهِ وَأَرْضَهِ لَعَذَّبَهُمْ وَهُوَ غَيْرُ ظَالِمٍ لَهُمْ، وَلَوْ رَحِمَهُمْ كَانَتْ رَحْمَتُهُ خَيْرًا لَهُمْ مِنْ أَعْمَالِهِمْ، وَلَوْ كَانَ جَبَلُ أُحُدٍ وَمِثْلُ أُحُدٍ ذَهَبًا تُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللهِ مَا تَقَبَّلَ اللهُ مِنْكَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلَّهِ، وَتَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَأَنَّ مَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ وأَنَّكَ إِنْ مُتَّ عَلَى غَيْرِ هَذَا دَخَلْتَ النَّارَ»عبداللہ بن دیلمی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے (تقدیر کے بارے میں) سوال کیا، تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اگر اللہ اپنے آسمانوں اور زمین والوں کو عذاب دے تو انہیں عذاب دے گا اور وہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں ہوگا، اور اگر وہ ان پر رحم کرے تو اس کی رحمت ان کے اعمال سے بہتر ہوگی۔ اور اگر احد پہاڑ اور اس جیسا ایک اور پہاڑ سونا ہو اور تم اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دو، تو اللہ تم سے وہ قبول نہیں کرے گا جب تک تم تقدیر پر مکمل ایمان نہ لے آؤ، اور یہ نہ جان لو کہ جو تمہیں پہنچا وہ کبھی تم سے چوک نہیں سکتا تھا، اور جو تم سے چوک گیا وہ کبھی تمہیں پہنچنے والا نہیں تھا، اور اگر تم اس کے سوا کسی اور عقیدے پر مرے تو جہنم میں داخل ہو جاؤ گے۔“