المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
بدر بن خالد، عن زيد بن ثابت باب: بدر بن خالد کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4920
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَسَاوِسِيُّ، ثنا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَوْذَبٍ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ، عَنْ بَدْرِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: وَقَفَ عَلَيْنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، يَوْمَ الدَّارِ، فَقَالَ: أَلَا تَسْتَحْيُونَ مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ؟ قُلْنَا: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَرَّ بِي عُثْمَانُ وعِنْدِي مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، فَقَالَ: شَهِيدٌ يَقْتُلُهُ قَوْمُهُ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنْهُ " قَالَ بَدْرٌ: «فَانْصَرَفْنَا عَنْهُ عِصَابَةً مِنَ النَّاسِ»ترجمہ
بدر بن خالد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ یوم الدار (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے کے دن) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور فرمایا: کیا تم اس شخص سے حیا نہیں کرتے جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟ ہم نے کہا: یہ کیا بات ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”عثمان میرے پاس سے گزرے جبکہ میرے پاس فرشتوں میں سے ایک فرشتہ تھا، اس نے کہا: یہ ایک شہید ہے جسے اس کی اپنی قوم قتل کرے گی، ہم اس سے حیا کرتے ہیں۔“ بدر کہتے ہیں: تو ہم لوگوں کی ایک جماعت ان (کے محاصرے) سے ہٹ کر واپس آ گئی۔