المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن عكرمة بن عبد الرحمن، عن زيد بن ثابت باب: محمد بن عکرمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4898
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عِكْرِمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ قَالَ: رَحِمَ اللهُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ وَهَلَ، إِنَّمَا جَاءَ رَجُلَانِ يَتَهَاتَرَانِ فِي شَأْنِ الْمَزَارِعِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ كَانَ هَذَا شَأْنُكُمْ فَلَا تُكْرُوهَا»ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اللہ رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے، انہیں (بات سمجھنے میں) غلطی ہوئی! دراصل دو آدمی آئے تھے جو کھیتوں کے معاملے میں ایک دوسرے پر الزام لگا رہے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اگر تمہارا یہی حال ہے تو انہیں کرائے پر مت دیا کرو۔“