المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كثير بن أفلح، عن زيد بن ثابت باب: کثیر بن افلح کی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 4879
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: أَمَرَنَا أَنْ نُسَبِّحَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنَحْمَدُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَنُكَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ، فَرَأَى رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، فَقَالَ: أَمَرَكُمْ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُسَبِّحُوا كَذَا وَتَحْمَدُوا كَذَا وَتُكَبِّرُوا كَذَا قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: «اجْعَلُوهَا خَمْسًا وَعِشْرِينَ وَزِيدُوا فِيهَا التَّهْلِيلَ» ، فَجَاءَ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ بِرُؤيَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اجْعَلُوهَا كَمَا قَالَ»ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں حکم دیا گیا کہ ہر نماز کے بعد تینتیس بار تسبیح (سبحان اللہ)، تینتیس بار تحمید (الحمدللہ) اور چونتیس بار تکبیر (اللہ اکبر) پڑھیں۔ ایک انصاری آدمی نے خواب میں دیکھا کہ (کسی نے) اس سے کہا: تمہارے نبی ﷺ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ اتنی تسبیح، اتنی تحمید اور اتنی تکبیر پڑھو؟ انصاری نے کہا: ہاں۔ تو اس نے کہا: انہیں پچیس پچیس کر لو اور اس میں تہلیل (لا الہ الا اللہ) کا اضافہ کر دو۔ چنانچہ وہ انصاری رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور اپنا خواب بتایا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جیسا اس نے کہا ویسا ہی کر لو۔“