المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كثير بن زيد، عن خارجة بن زيد باب: کثیر بن زید کی خارجہ بن زید سے روایات
حدیث نمبر: 4867
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ثنا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُطَوِّلُ الْقِرَاءَةَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ، وَيُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، وَقَدْ عَلِمْتُ إِنَّمَا يُحَرِّكُ الشَّفَتَيْنِ لِلْقِرَاءَةِ»ترجمہ
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ظہر اور عصر میں قراءت طویل کیا کرتے تھے اور اپنے ہونٹ ہلاتے تھے، اور مجھے معلوم تھا کہ آپ ﷺ ہونٹ صرف قراءت ہی کے لیے ہلاتے تھے۔