المعجم الكبير للطبراني
باب الزاي— حرف زا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سليمان بن خارجة، عن خارجة بن زيد باب: سلیمان بن خارجہ کی اپنے والد خارجہ بن زید سے روایات
حدیث نمبر: 4863
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالُوا: حَدَّثَنَا بَعْضٌ حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، «فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ، وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا» ، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُترجمہ
… خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: ہمیں رسول اللہ ﷺ کی کچھ احادیث سنائیں۔ انہوں نے فرمایا: میں تمہیں کیا سناؤں؟ میں آپ ﷺ کا پڑوسی تھا، جب وحی نازل ہوتی تو آپ ﷺ مجھے بلواتے اور میں وحی لکھتا۔ اور جب ہم آخرت کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے، اور جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی اس کا ذکر کرتے، اور جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تو آپ ﷺ بھی اس کا ذکر کرتے۔ میں تمہیں بس یہی سب سنا سکتا ہوں۔